فرانسیسی سفارت خانے پر حملہ ناکام ‘ سرگودھا کا رہائشی گرفتار

127

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) اسلام آباد میں ایک شخص کو غیر ملکی سفارتخانوں کے لیے مخصوص علاقے ڈپلومیٹیک انکلیو کے داخلی گیٹ پر فائرنگ کرتے ہوئے گرفتارکرلیاگیا۔اسلام آباد پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی بیان میں سرگودھا کے رہائشی منصور علی نے بتایا کہ وہ فرانس کے سفارت خانے پر حملہ کرکے فرانسیسی صدر سے مبینہ توہین رسالت کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔منصور علی کے تحریری بیان کے مطابق انہوں نے ایس ایم جی رائفل سرگودھا میں پولیس اہلکار سے چھینی اور اکیلے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔جہاں اس نے فرانسیسی سفارتخا نے تک پہنچنے کے لیے 5 فائر کیے۔منصور علی کے مطابق اس کارروائی میں اور کوئی شامل نہیں ،یہ سب کچھ اس نے تنہا ہی کیاہے۔