پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت مخالف تحریک کو بچانے کے لیے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک کےذریعے رابطہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن اورنوازشریف نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پیپلزپارٹی آئی تو ٹھیک ورنہ پی ڈی ایم لائحہ عمل دیگی۔
دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے کے لیے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کرتے ہوئے جیل بھرو تحریک پر گفتگو کی۔
فضل الرحمن نے آصف علی زرداری سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پی ڈی ایم کاحصہ بنی رہے گی جبکہ شریک چیئرمین پی پی نے کہا کہ حتمی فیصلہ 3اپریل کو پارٹی مشاورت کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے۔