اسلام آباد( آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام بے گناہ سیاسی مخالفین اور ا±ن کی بہنوں اور بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے اور سیاسی انتقام لینے سے نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام قائد حزب اختلاف کو قید کرنے سے نہیں آتا انتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرنے، ووٹ چوری اور سینیٹ میں منڈی لگانے والوں سے مل کر نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت عوام کا آٹا، چینی، دوائی، بجلی گیس چوروں سے نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا عدالتی اور انتظامی اصلاحات کی تجاویز سلیکٹڈ وزیراعظم اور جعلی حکومتوں کو نہیں دی جاتیں۔عدالتی اور انتظامی اصلاحات جعلی وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے نہیں ہوسکتیں۔