لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی، شریک ملزم شفقت بگا اور استغاثہ کے 4 گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرادیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔