لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) قنبر تحصیل کے گائوں بڈی جی وانڈ میں 18 سالہ نوجوان بہادر علی چانڈیو نے خود پر بندوق کے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی جسے ورثا کی جانب سے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دوران علاج علاج نوجوان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ورثا کے مطابق نوجوان کراچی جانے کے لیے بضد تھا والدین کی جانب سے انکار پر اس نے خودکشی کی ہے۔ دوسری جانب خودکشی کرنے والے نوجوان کی نعش گائوں پہنچادی گئی۔