کوئٹہ ،قتل ہونے والے تینوں بچوں سپرد خاک

253

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں قتل ہونے والے تین کم سن بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ نیو سریاب تھانے میں درج کر لیا گیا ۔ سوموار کے روز نیوسریاب کے علاقے میں تیز دار آلے کے ذریعے قتل کیے گئے تین کم سن بچوں 10 سالہ اقصیٰ ، 8سالہ حسنین احمد اور 5سالہ زین العابدین کو کلی اسماعیل کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا ۔نماز جنازہ و تدفین میں لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پولیس کے مطابق واقعہ میں زخمی ایک بچی تاحال سول اسپتال میں زیر علاج ہے ۔پولیس کے مطابق تہرے قتل کی تفتیش میں اہم پیش ہوئی ہے ۔