دادو، محکمہ ایجوکیشن ورکس ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

169

دادو(نمائندہ جسارت) دادو میں محکمہ ایجوکیشن ورکس ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف سامنے آگیا انجینئر نثار میمن کی کرپشن کے خلاف ٹھیکیدار کا احتجاج۔ ٹھیکیدار زبیر احمد میمن نے میڈیا کو بتایا کہ ایجوکیشن ورکس ڈپارٹمنٹ انجینئر نثار میمن نے رشوت کا بازار گرم کردیا ہے انجینئر ٹھیکیداروں کو لاکھوں روپے رشوت کیلیے تنگ کررہا ہے میگا پروجیکٹ کیڈٹ کالج ککڑ کی سڑک کے 6 کروڑ روپے ٹھیکے لیے 25 لاکھ روپے لیے گئے میرا ٹینڈر بھی کینسل کردیا گیا مگر پیسے واپس نہیں کیے جارہے پیسے واپس مانگنے پر انجینئر دھمکیاں دے رہا ہے ۔اس نے مزید کہاکہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر احمد علی شاہ اور انجینئر نثار میمن اسکولوں کی مرمت کیلیے آنے والی کروڑوں کا بجٹ گٹھ جوڑ سے اسکول کا کام کرانے کے بجائے رقم ہڑپ کرلی ہے، کرپٹ انجینئر کے خلاف کارروائی کرکے میرے پیسے واپس کرائے جائیں ۔انہوں نے ڈی جی نیب اور اینٹی کرپشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ انجینئر کیخلاف جانچ شروع کی جائے۔