اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پی ڈی ایم تباہ ہوگئی، اسد عمر

158

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تباہ ہوگئی۔پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد ٹوئٹ میں ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی استعفے دینے سے انکاری، مولانا فضل الرحمٰن استعفوں کے بغیر لانگ مارچ سے انکاری اور میاں صاحب واپس آنے سے انکاری، پی ڈی ایم تباہ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جن کا نہ کوئی نظریہ ہے نہ کوئی قومی سوچ، یہ صرف ذاتی مفادات کے دفاع کی جستجو ہے جبکہ انہوں نے ناکامی در ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں مریم نواز کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے طنز کیا کہ پاکستان کی سیاست کا بہترین تجزیہ۔