فیشریز کو آپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نثار مورائی نے اپیل اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی جس میں مؤقر اختیار کیا گیا ہے کہ نثار مورائی کو عدم شواہد کے باوجود قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
نثار مورائی کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کو ضمانت دی جائے۔ احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے جب کہ حتمی فیصلے تک ضمانت پر رہا کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلی سماعت ہے اس لیے پہلے نیب کو سنیں گے۔
نثار موائی سمیت دیگر ملزمان کو غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 11 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا گئی تھی۔
عدالت نے قرار دیا تھا کہ نثار موارائی نے فشریزمیں 143 غیرقانونی بھرتیاں کیں اور20 افراد کو مستقل کیا۔ ایک کروڑ جرمانہ ادا نہ کرنے پر 2 سال کی مزید سزا ہوگی، مجرمان میں نثار مورائی، سلطان صدیقی، عمران صدیقی اور سعید خان شامل ہیں۔