سکھر،بجلی چوروں کیخلاف بڑی کارروائی، عملہ ملوث ہونے کا انکشاف

121

سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو چیف چودھری سلیم کی ہدایات پر بجلی چوروں کیخلاف بڑی کارروائی، بجلی چوری میں سیپکو اہلکار و افسران کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف۔ سیپکو چیف نے کہا کہ ہے کہ بجلی چوری میں ملوث سیپکو افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی، سیپکو ٹاسک فورس کے انچارج عقیل جونیجو کی سربراہی میں ڈہرکی و میرپور ماتھیلو میں کارروائی کی گئی، ڈہرکی کے ویلج سیدپور اور چاکر خان کولاچی میں 140 کنکشن ڈائریکٹ چل رہے تھے۔ عقیل جونیجو کے مطابق میرپور ماتھیلو کے ویلج زبر چھجن میں بھی بجلی چوری ہورہی تھی۔ ڈہرکی اور میرپور ماتھیلو میں 180 سے زائد بجلی چوری کرنے والے کنکشن پکڑے ہیں۔ 6 ٹرانسفارمر کے کنکشن منقطع کردیے گئے ہیں۔ بجلی چوری کرنے والے صارفین پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بجلی چوری کا سارا بوجھ بل ادا کرنے والے صارفین پر ہوتا ہے۔