عوام کو ریلیف دینا نیازی حکومت کے منشور کا حصہ نہیں،شازیہ مری

192

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و ایم این اے شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کی عالمی آقاؤں کی غلامی کی وجہ سے غریب عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں۔ دھاندلی کی پیداوار حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور ایسا لگتا ہے عوام کو ریلیف دینا انکے منشور کا حصہ ہی نہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کو پریشان کردیا ہے اور چینی، آٹا، مرغی و دیگر اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک جاری بیان میں کیا ۔