اوپن بیلٹ ہوتا تو کسی کو سینیٹ نتائج پر تحفظات نہ ہوتے‘ اسد قیصر

114

اسلام آباد (صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ اپوزیشن اوپن بیلٹ کا مطالبہ مان لیتی تو آج کسی کو سینیٹ نتائج پر تحفظات نہ ہوتے ‘نئی کونسل کے قیام کا مقصد پارلیمنٹ کے وقار کو برقرار رکھنا ہے۔گزشتہ روز حلقہ انتخاب میں ہائر سیکنڈری اسکول اور گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پہلی بار محروم علاقوں کو نمائندگی ملی‘اپوزیشن کھلے دل کےساتھ سینیٹ انتخابات کے نتائج تسلیم کرے‘ اپوزیشن حکومت کے ساتھ عوامی فلاح کی قانون سازی میں تعاون کرے۔