لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں مختلف حادثات و واقعات میں بچہ جاں بحق، بچے سمیت دو افراد زخمی۔ گاو¿ں گڑھی سانول راہوجو میں کھیلنے کے دوران ٹریکٹر کی زد میں آکر 8 سالہ بچہ سراج راہوجو شدید زخمی ہوگیا، جسے ورثاءکی جانب سے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج زخمی بچہ دم توڑ گیا۔ ورثاءکے مطابق سراج گھر کے قریب کھیل رہا تھا، جہاں اچانک وہ ٹریکٹر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا۔ لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ سجاول جونیجو کے قریب کوٹ لال بخش مہیسر میں ڈمپر کی ٹکر سے کوئٹہ کا رہائشی ڈرائیور عبداللہ پٹھان شدید زخمی ہوگیا۔ امپائر روڈ کے علاقے میں پتنگ اڑانے کے دوران گھر کی چھت سے گر کر 7 سالہ بچہ اویس شیخ شدید زخمی ہوگیا۔ جبکہ زخمی ڈرائیور کو مزدوروں اور زخمی بچے کو ورثاءکی جانب سے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ اے ایس پی سٹی لاڑکانہ احمد فیصل چودھری کی زیر صدارت شہر کے تمام ایس ایچ اوز اور ون فائیو انچارجز کا اجلاس ہوا، جس میں ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات کی روشنی میں شہر کے اندر امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے 30 پولیس چیک پوسٹس کو مزید فعال کرنے اور 136 پولیس جوانوں پر مشتمل 68 موٹر سائیکلیں چوبیس گھنٹے یعنی رات و دن پیٹرولنگ میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر اے ایس پی کا کہنا تھا کہ گشت پر 34 فائٹرز اور 34 مجاہد اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔