پشاور(اے پی پی )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے خطے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے فرنٹیئر کور (نارتھ)سمیت آرمی فورسز کے جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے فرنٹیئر اور پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں ،نئے تربیت یافتہ جوانوں کوفرنٹئیر کور کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اسکاﺅٹس ٹریننگ اکیڈمی ، ورسک پشاور میں فرنٹیئر کورکے 28ویں بیچ کی پاسنگ آٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے فرنٹئیر کور تربیت مکمل کرنے والے 28ویں بیچ کے پاسنگ آٹ پریڈ کا بھی معائنہ کیا۔