گلگت (اے پی پی) گلگت بلتستان کابینہ کے اراکین ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر ایڈووکیٹ، سینئر وزیر کرنل عبید اللہ بیگ، وزیر خزانہ جاوید منوا، وزیر سیاحت راجا ناصر اور ترجمان گلگت بلتستان حکومت امتیاز علی تاج نے اتوار کو گلگت میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے پاکستان کے خلاف جس انداز میں بات کی وہ انتہائی قابل مذمت ہے‘ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلیے معرض وجود میں آیا ہے‘ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور دنیا کا ایک طاقت ور ترین ملک ہے‘ اس کو کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جاوید لطیف کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔