لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ہفتے کی صبح کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے والد اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کی۔ گزشتہ روز شہباز شریف سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات کا مقررہ دن تھا۔ ملاقات میں شہباز شریف نے اپنے والد کی خیریت دریافت کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔