لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ سچل کی پولیس نے لاپتا ہونے والے وارہ کے رہائشی پانچ سالہ بچے سونو ولد سردار لاشاری کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا۔ اس حوالے سے سچل تھانہ پولیس کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت وگن روڈ سے ایک بچہ ملا جو اپنا نام سونو اور والد کا نام بتا رہا تھا جس کے ورثاء کو تلاش کرکے بچہ ان کے حوالے کردیا ہے۔ بچہ خواتین کے ہمراہ وارہ سے لاڑکانہ شہر نظر محلہ آیا تھا جہاں سے وہ لاپتا ہوا۔ دوسری جانب بچے کے ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔