واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سلامتی کے مشیر جیک سولیون نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں ایران کے ردعمل کی منتظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی مندوب کے ساتھ ایران کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکا اور اس کے اتحادی ایک صفحے پر ہیں۔ اس سے قبل جیک سولیون نے کہا تھا کہ صدر جو بائیڈن ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنے کے پرعزم ہیں۔ جوہری پروگرام کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سفارت کاری بہترین طریقہ ہے۔