لاہور (سید وزیرعلی قادری) فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کررہے تھے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور جی ایم مارکیٹنگ بھی اجلاس میںموجود تھے۔اجلاس میں کرکٹ ایسوسی ایشنز کی گوررننس، اسٹرکچر اور اسٹریٹجی پر تبادلہ خیال کیاگیا،اجلاس میں فرسٹ بورڈز کے سربراہان کو پی سی بی کے آئین 2019 ، کلب رجسٹریشن کے عمل اور ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں قیصر خان جمالی، بلوچستان، عبداللہ خان سنبل،سینٹرل پنجاب،انور زیب جان، کے پی،سلیم اصغر میاں، ناردرن،عمران حسین، سندھ،انیس خواجہ، سدرن پنجاب، چیف ایگزیکٹو، وسیم خان،چیف آپریٹنگ، سلمان نصیر،چیف فنانشل،جاوید مرتضیٰ،ڈائریکٹر ڈومیسٹک، ندیم خان ، جی ایم مارکیٹنگ، عمران احمد خان بھی موجود تھے۔