کے آر ایل کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کانام شعیب اختر کے نام سے منسوب

401

لاہور: خان ریسرچ لیبارٹریز گراونڈ راولپنڈی (کے آر ایل) کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کانام شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں تبدیل کردیا گیا،شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں شعیب اختر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پلیٹ بھی لگائی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا کہ کے آر ایل اسٹیڈیم کانام شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں تبدیل ہونے پر فخر محسوس کررہاہوں،پاکستان کے لیے ہمیشہ محنت جذبے اور عزت کے ساتھ کھیلا ۔

https://twitter.com/shoaib100mph/status/1370675554496708610?s=20

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ لوگوں کی محبت کو الفاظ میں بیان کرنا میرے لیے ممکن نہیں، پاکستان کی خدمت کے لئے ہمیشہ پوری کوشش کی ہے، پرچم بلند رکھنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔

Image