اپوزیشن اپنی سیاست چمکانے کے لیے اداروں کو نشانہ بنارہی ہے، مراد سعید

366
تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو ناکامی ہوگی، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو ہر محاذ پر شکست ہوئی ، اپوزیشن رہنماؤں نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے اداروں کو نشانہ بناکر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ فٹیف قانون سازی کے دوران اپوزیشن نے تحریری این آر او مانگا، پاکستان گرے لسٹ میں گیا ہی ان کی وجہ سے ہے، اپوزیشن رہنما اپنی کرپشن اور لوٹ مار بچانے کے لیے بیانات دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنی کرپشن بچانے کے لیے آئی ہے، پی ڈی ایم کے قیام کا مقصد این آر او کا حصول تھا، چارٹر آف ڈیموکریسی حقیقت میں چارٹر آف ڈکیتی تھا۔

وفاقی وزیر نے ن لیگ پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابو بچاؤ مہم چلارہے ہیں، یہ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں، اپوزیشن اگر بہادر ہے تو جو شخص لندن دوائی لینے گیا ہے اس کو بلایا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ترک خاتون اول کا ہار یوسف رضا گیلانی نے چرایا،توشہ خانہ کی گاڑیاں آصف زرداری کی نظر کردی گئیں۔

مرادسعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے سب سے پہلے اوپن بیلٹ کی بات کی، عمران خان نےمسئلہ کشمیر کے معاملے پر سفیر بن کر آواز اٹھائی۔