آرمی چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات‘باہمی تعاون پر گفتگو

125

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا نے ملاقات کیجس میں باہمی تعاون، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔آسٹریلین ہائی کمشنر نے علاقائی امن و استحکام کے لےے پاکستانی مثبت کردار کو سراہا۔ علاقائی امن و استحکام کی کاوشوں سمیت باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔