اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے عوام اور پی ڈی ایم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم الیکشن جیت چکے ہیں، جانبدار رولنگ کے باعث ہمیں ایک ووٹ سے ہرا دیا گیا، جس قسم کے کیمرے پکڑے گئے اور آرٹیکل 226کی خلاف ورزی ہوئی، میری لیگل ٹیم اس پرکا م کر رہی ہے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا اسٹیبلشمنٹ کے اوپر بھی تھوڑی سی ذمے داری آئے گی کہ جن کو ریٹرننگ افسر بنایا گیا ہے وہ حکومت کے اتحاد کا حصہ ہیں، اس کی جو فائنڈنگ ہے وہ غلط ہے، ان کو بھی انصاف کا ساتھ دینا پڑے گا۔