وزیر داخلہ شیخ رشید سے پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کی ملاقات

263

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے تحریک انصاف سندھ کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت۔ ارکان سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کر رہی، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، سندھ پولیس سیاسی بن چکی ہے۔ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی ہے، پولیس کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے۔ عوام کو ادارے پر اعتبار ہونا چاہیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کراچی ملک کی معیشت کی جان ہے، ترقیاتی فنڈز ترجیحی بنیادوں پر ملنے چاہییں، حکومت نے کراچی کے لیے 100 ارب کے ترقیاتی فنڈ منظور کیے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ترقیاتی فنڈ خرچ کیے جائیں، کراچی اور اندرون سندھ میں امن وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، سندھ رینجرز کا کراچی کے امن میں کلیدی کردار ہے، سیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو سندھ کے لیے مزید وسائل دیں گے۔