ضمیر کے سوداگروں کو ہزیمت اٹھانا پڑی‘ شاہ محمود قریشی

215

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کو منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے تمام ہتھکنڈے ناکامی سے دوچار ہوئے‘اللہ تعالی نے وزیر اعظم عمران خان کو سرخرو کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ صادق سنجرانی نے احسن طریقے سے ایوان بالا کو چلایا‘ ان کا دوبارہ بطور چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا‘ اسی امر کا بین ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر کے سوداگروں کو ہزیمت اٹھانا پڑی ‘جمہوریت فتح یاب ہوئی خرید و فروخت کرنے والوں کو شکست فاش ہوئی ۔