شہباز شریف کے داماد کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست، وکلا بحث کیلیے طلب

127

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران یوسف کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر وکلا کو بحث کے لیے 6اپریل کو طلب کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے علی ٹریڈرز کی درخواست پر سماعت کی جس پر اثاثے منجمد کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کمپنی کے مطابق علی ٹریڈر کمپنی شہباز شریف کے داماد عمران یوسف کی نہیں ہے۔ علی ٹریڈر کمپنی کا آفس صرف عمران یوسف کے پلازہ میں تھا۔ دوسری جانب نیب نے جواب میں کہا کہ کہ شہباز شریف کے داماد عمران یوسف کے پیسوں سے کمپنی بنائی گی علی ٹریڈ کمپنی علیحدہ نہیں ہے، قانون کے مطابق عمران یوسف کی تمام جائیدادقرق کی جائے۔