طیارے میں الاٹ سیٹ دوسرے مسافر کو دینے پر اسد عمر برہم

167

کراچی (آئی این پی) اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز میں وفاقی وزیر اسد عمرکو الاٹ سیٹ دوسرے مسافر کو دے دی گئی۔ اسد عمر نے فضائی عملے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پیسے دے کر ٹکٹ خریدا ہے، سیٹ پر کوئی اور بیٹھا ہے، ایک گھنٹے سے تماشا چل رہا ہے۔ اسد عمر پی کے 309 سے کراچی روانہ ہوئے۔ طیارے میں وفاقی وزیر امین الحق، پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ، قادر پٹیل اور دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔