بلاول صاحب! نیوٹرل کا مزہ آیا، طلال چودھری کا طنز

209

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے پاکستان پیپلزپارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری صاحب نیوٹرل کا مزہ آیا۔ ٹویٹر پر ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے اکثر یہ بیان سامنے آتا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ اس وقت نیوٹرل ہوچکی ہے۔علاوہ ازیں صحافیوں کے سوال پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے لیگی رہنما طلال چودھری کے نیوٹرل ہونے کے طنز کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلال صاحب یہ کوئی تنظیم سازی نہیں یہ جمہوری جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں پر ہمیںاعتمادہے کہ ہم نیوٹرلیٹی حاصل کرکے رہیں گے، میں 3 نسلوں سے جمہوری جدوجہد کررہاہوں، طلال چودھری کی طرح میں 2018ء سے جدوجہدنہیں کررہا۔