راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلوی ہائی کمشنرڈاکٹر جیفرےشانے سے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کےاموراورخطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل اور دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا سےسفارتی ، اقتصادی اور دفاعی تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خطے میں امن و سلامتی کی کوششوں اور تعاون بڑھانےپراتفاق کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنر نےخطے میں امن واستحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کوسراہا۔