جے یو آئی کو دو بڑی جماعتوں نے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا، حافظ حسین

451
فضل الرحمن قوم کو بتائیں کہ 48گھنٹوں میں کتنے ہفتے ہوتے ہیں، حافظ حسین

جمعیت علمائے اسلام کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو دو بڑی جماعتیں ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتی رہیں، آج انجام سامنے آگیا،پی ڈی ایم کے مجوزہ رینٹل مارچ سے پیپلز پارٹی جان چھڑانے کی کوشش کرے گی۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ 7کا ہندسہ پہلے کامیابی اور پھر ناکامی کا باعث بنا،جے یو آئی کو بند گلی میں پہنچانے کے بعد فضل الرحمن کو سوچنا چاہیے کہ کیا کھویا کیا پایا،پی ڈی ایم کو خدا نہ ملا نہ وصال صنم ، اِدھر کے ہوئے نہ اُدھر کے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری نے ایک ایک کرکے مسلم لیگ ن کے تمام حساب چکادیے،قوتوں نے زرداری کے توسط سےپی ڈی ایم کا مخالفانہ ٹریک ہی تبدیل کردیا۔