کراچی: اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز میں وفاقی وزیر اسد عمرکو الاٹ سیٹ دوسرے مسافر کو دے دی گئی، جس پر اسد عمر نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونے کیلئے پرواز پی کے 309 میں سوار ہوئے تو دیکھا کہ انہیں الاٹ کی گئی سیٹ پر کوئی دوسرا مسافر بیٹھا ہے۔ جس پر اسد عمر نے طیارے کے اندر فضائی عملے پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ ٹکٹ خریدا ہے، سیٹ پر کوئی اور بیٹھا ہے، ایک گھنٹے سے تماشہ چل رہا ہے، پیسے دے کر ٹکٹ خریدا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر کو سیٹ نمبر 12 ایف الاٹ کی گئی تھی، جبکہ پرواز میں کئی دیگر ارکان اسمبلی بھی موجود تھے، طیارے میں وفاقی وزیر امین الحق، پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ، قادر پٹیل اور دیگر اراکین بھی اسمبلی موجود تھے۔