لاڑکانہ، مسلح ملزمان خواتین اور بچوں کو یرغمال بناکرنقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار

114

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ پیر شیر کی حدود صدیقی کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد سعد اللہ شاہانی کے گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر مرد، خواتین اور بچوں کو یرغمال بنانے کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بناکر نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری سعد اللہ شاہانی نے بتایا کہ گزشتہ شب 7 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر گھر والوں کو یرغمال بناکر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جہاں سے 95 ہزار روپے نقدی، 3 موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوٹ مار میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔