میہڑ، دادو کینال سے پانی کی فراہمی کی لائن کا مرمتی کام جاری ہے

177

میہڑ (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر میہڑ عبدالحمید مغل محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے شہریوں کو پانی فراہم کرنے والی واٹر سپلائی اسکیم کا دورہ کر کے اسکیم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پبلک ہیلتھ کے ایگزیکٹو انجینئر لعل ڈنو نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ دادو کینال سے پانی کی فراہمی معطل ہے، پائپ لائن ٹوٹی ہوئی ہے، اس کا مرمتی کام جاری ہے، جس کے باعث واٹر سپلائی اسکیم کے تالاب خالی ہیں، اس کے لیے زیر زمین لگائے گئے دو بور چل رہے ہیں جس سے شہریوں کو پانی کی فراہمی برقرار رہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ نے ایک مزید بور کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور تحصیل اسپتال میہڑ پہنچ کر شعبہ حادثات، میڈیکل اسٹور اور مختلف وارڈ کا جائزہ لیا اور رکارڈ چیک کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالحمید مغل نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنا یقینی بنائیںگے، اسپتال میں موجود مسائل حل کر کے عوام کو ریلیف دلوائیں گے۔