فیڈریشن نے کراچی ہاکی کی ترقی کیلئے حیدر حسین کو تعینات کردیا

175

کراچی( سید وزیر علی قادری ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف کیمپ آفس کراچی میں کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین کو کوآرڈینیٹر تعینات کردیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پر کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین کو پی ایچ ایف کیمپ آفس عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی کا کوآرڈینیٹر تعینات کردیا گیا۔اس حوالے سے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر سے کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین نے ملاقات کی.اس موقع پر پی ایچ ایف کیمپ آفس کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمن ایم جنید بھی موجود تھے۔کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین جو پی ایچ ایف کونسل ممبر بھی ہیں.1996 تا 2002 پاکستان سینئر و جونیئر ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں.اسکے علاوہ بحیثیت کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین نے 2016 سے اب تک لاتعداد کامیاب
ایونٹس منعقد کرواکر کراچی میں قومی کھیل کی ترقی و ترویج میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے.اسکے علاوہ کے ایچ اے کی تزئین و آرائش بھی بھرپور انداز میں کی ہے.ڈائریکٹر ایڈمن ایم جنید خان کے ہمراہ بحیثیت کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف کیمپ آفس کراچی میں فرائض سر انجام دیں گے. کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین کو پی ایچ ایف صدر نے انکی کاوشوں سراہتے ہوئے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کو نئی شکل میں تبدیل کرنے کیلئے کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔