ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تمام فریقین کے لئے 2015 کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کے لئے حالات ابھی سازگار ہیں۔ امریکہ کو آگے بڑھنا چاہیے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روحانی نے امریکہ سے جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے اور اسلامی جمہوریہ پر عائد تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر واشنگٹن جوہری معاہدے پر واپس آجاتا ہے تو تہران بھی ایفائے عہد کرے گا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے پر امریکہ کی واپسی سب کے مفاد میں ہوگی۔
اس سے قبل منگل کے روز ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے کہا تھا کہ واشنگٹن کے پاس جوہری معاہدے پر واپس آنے اور سفارتی راستہ کو پیچیدہ نہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ تہران نے سفارتی راستے کو کھلا رکھا ہوا ہے۔