کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پاکستان کوسٹ گارڈ نے مختلف کارروا ئیوں میں کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا ہے جبکہ9 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق کارروائیاں 2 ہفتے کے دوران گوادر ، اوتھل کے مختلف علاقوں کی گئیں ، کارروائیوں کے دوران 1 لاکھ 43 ہزار 500 لیٹر ایرانی پیٹرول ، ڈیزل ،1020 کلو چرس، 3 ہزار 597 کلوچھالیہ ، 2 ہزار 593 کلو کپڑا اور دیگر متفرق اشیاء تحویل میں لیکر 4 تارکین وطن سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تحویل میں لیے گئے اسمگل شدہ سامان کی قیمت 7 کروڑ روپے سے زاید بنتی ہے۔کوسٹ گارڈ کے مطابق سامان اندرون ملک اسمگل کیا جا رہا تھا تاہم بروقت کارروائیوں سے یہ منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔