اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدواریوسف رضا گیلانی سمیت 48 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جن میں اسلام آباد کی خواتین نشست پر کامیاب ہونے والی پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی کے سے ٹیکنوکریٹ دوست محمد خان، ہمایوں مہمند اور اقلیتی رکن گردیپ سنگھ کی بطور سینیٹرکامیابی کا اعلان کیا گیا ہے، خواتین کی نشست کے لیے ثانیہ نشتر اور فلک ناز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا ہے۔الیکشن کمیشن نے سندھ سے شیری رحمن، فیصل سبزواری، سلیم مانڈوی والا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے تاج حیدر ، فیصل واوڈا ، شہادت اعوان، جام مہتاب ڈہر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ۔ سندھ سے فاروق نائیک ، سیف اللہ ابڑو ، پلوشہ خان اور خالدہ عتیق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا ہے جبکہ پنجاب سے کامل علی آغا ،سیف اللہ نیازی ،افنان اللہ خان ،اعوان عباسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اعجاز چودھری ، ساجد میر اور عرفان صدیقی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔خیبرپختونخوا سے محسن عزیز،لیاقت ترکئی، شبلی فراز کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔ہدایت اللہ خان، فیصل سلیم رحمن،عطا الرحمن،ذیشان خانزادہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ۔