امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے دو عہدیداروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندیاں عائد کردیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایرانی سیاسی قیدیوں اور مظاہرین کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کے دو عہدیداروں پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ علی ہیمتیان اور مسعود صفدری جنھیں آئی آر جی سی کا تفتیش کار بتایا گیا ہے اور ان کے قریبی خاندانوں کے ملک میں داخلے سے روک دیا جائے گا۔
Today, @UN_HRC we made clear our concerns about the #HumanRights situation in Iran. The United States will continue to hold violators accountable. Therefore, today I designated Ali Hemmatian and Masoud Safdari for gross human rights violations against protestors in 2019 and 2020.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) March 9, 2021
امریکی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق میشن نےایران می ہیومن رائٹس کی صورتحال کے بارے میں ہمارے خدشات کو واضح کردیا ہے، امریکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جوابدہ ٹھہرائے گا لہذا آج علی ہیمیمیان اور مسعود صفداری کو 2019 اور 2020 میں مظاہرین کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کاذمہ دار سمجھا ہے۔