فواد چودھری کی بلتستان کے عوام کو تاریخی دن پر مبارکباد

580

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج گلگت بلتستان کے لوگوں کیلیے تاریخی دن ہے، گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے صوبے کی حمایت کی ہے، گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے صوبے کی خواہش آئینی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے بھی گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے پارلیمانی نمائندوں کے ذریعے یک زبان ہو کر عبوری صوبے کی قرار داد پاس کی، گلگت کے عوام ترقی کے سفر میں دوسرے صوبوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھیں گے۔