نواز شریف اور شہباز شریف کا رابطہ

82

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بدھ کے روز لندن میں مقیم اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ احتساب عدالت پیشی کے موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف سے مقدمات سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے لندن میں مقیم اپنے بچوں سے بھی بات چیت کی۔