آصف زرداری کے قریبی ساتھی امجد اخلاق کی عبوری ضمانت منظور

300

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی امجد اخلاق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر ایک لاکھ روپے مالیت مچلکوں کے عوض 29 مارچ تکعبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو امجد اخلاق کی گرفتاری سے روک دیااور جواب کے لیے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔ واضح رہے کہ امجد اخلاق زرداری ہاؤس اسلام آباد کے انتظامی امور دیکھتے ہیں۔