کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی‘ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی بھی عدم حاضری پر عدالت نے 26 مقدمات کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔ ریفرنس میں فرحان احمد جونیجو، نعمان احمد اشتہاری ہیں‘عدالت نے 25 سے زاید کاروباری شخصیات کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ایف آئی اے کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے ۔