بلوچستان: ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

191

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے بختیار آباد کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم، بچے سمیت 4 افراد جاںبحق، خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز بختیار آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میںغوث بخش، عبدالعزیز، محمد عثمان، وریا خان، بی بی عائشہ، نفیسہ بی بی، طیبہ بی بی، مور جان ، بی بی فرحت اور بابے شامل ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلے کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن عزت اللہ ولد سعداللہ سکنہ افغانستان شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔