اسلام آباد(آن لائن) صدر پی پی پی پارلیمنٹرین آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان سے ملاقات کی ہے ،آصف زرداری اور چیئرمین بلاول نے ایمل ولی خان سے صدر اے این پی اسفند یار ولی کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی اور ایمل ولی خان کے درمیان سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔آصف زرداری، بلاول اور ایمل ولی خان کے درمیان حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے معاملے پر تفصیل سے گفتگو کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔