گوجرانوالہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 6زخمی

320

گوجرانوالہ: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف احتجاج پر تشدد رخ اختیار کرگیا اور تصادم کے نتیجے میں تین افراد جان بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کےخلاف متاثرین نے احتجاج کیا ، احتجاج کے دوران سیکیورٹی عملے اور مظاہرین آپس میں الجھ گے ، اس موقع پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔

مظاہرین اس قدر مشتعل تھے کہ انہوں نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کو تہس نہس کرڈالا ، کرسیاں توڑ دی اور گملوں کو شدید نقصان پہنچایا ، تاہم افسوسناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی سیکیورٹی نے مشتعل مظاہرین کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کردی۔

نجی سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے ہوائی فائرنگ پر مظاہرین مزید مشتعل ہوئے اور انہوں نے بھی جوابی حملہ کرنا شروع کردیا جس میں یہ تصادم خونی منظر پیش کرنے لگا جبکہ ڈنڈوں کے وار لگنے سے 5 افراد شدید زخمی ہوگئے اور فائرنگ سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے نجی ہاؤسنگ کا دفتر کئی دیر تک میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا ، تاہم علاقہ پولیس میدان سے غائب رہی اور تصادم کے نتیجے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور بھاری نفری جائے واقعے پر پہنچی اور حالات کو کنٹرول میں کیا۔

دوسری جانب صدر پولیس نے سوسائٹی مالکان احمد اور وقاص کوحراست میں لیتے ہوئے تھانے منتقل کردیا ہے جبکہ مظاہرین نے سیکیورٹی عملے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور ہر قسم کی ٹریفک کے لئے جی ٹی روڈ کو بند کردیا ہے۔