لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے قریب سولنگی برادری کے دو گروہوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا، جس میں کلہاڑیوں کے وار سے منٹھار سولنگی اور ان کے بھائی گلزار سولنگی شدید زخمی ہوئے جنہیں ورثاءکی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ زخمیوں کے مطابق انہیں اپنے ہی برادری سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔