تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ہم عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ایرانی ایوان ِ صدر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دارالحکومت تہران میں آئرش وزیر خارجہ سیمون کووینے سے ملاقات میں صدر روحانی نے جوہری معاہدے اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کے معاملات کا جائزہ پیش کیا۔ روحانی نے ایرانی قومی اسمبلی میں منظور کردہ قانون کے مطابق این پی ٹی کے دائرہ کار میں 2016ء سے اب تک رضا کارانہ طور پر اضافی پروٹوکول سے علاحدگی اختیار کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔