اپنے کیس کی جلد سماعت کیلیے جسٹس شوکت کا چیف جسٹس کو خط

264

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے کیس کی جلد سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔پیر کو چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کو بھیجے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میرے کیس کو مقرر نہیں کررہا،کیس کو میری ریٹائرمنٹ تک التوا میں رکھنے کے تاثر کو زائل کرنے کی ضرورت ہے ،انصاف میں تاخیر دراصل انصاف کے دروازوں کی بندش ہے،عام شہری کو حاصل بنیادی حقوق کی روشنی میں میرے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ،غیر یقینی کی صورتحال میرے اورخاندان کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ استدعا ہے کہ کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر اور روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے ۔