حکومت کھیلوں کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے، ڈپٹی کمشنر سبی

138

کوئٹہ (جسارت نیوز) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ سے بلوچستان شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالکریم لونی نے ملاقات کی ان کے ہمراہ ایسوسی ایشن کے دیگر اراکین میں سردار لیاقت محمدشہی اور خدا بخش بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوٹنگ بال ایک انتہائی اہم کھیل ہے جس میں صوبہ بلوچستان کے نوجوان انتہائی دلچسپی سے حصہ لے رہے ہیں شوٹنگ بال کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جس سے ان کھیلوں سے وابستہ افراد کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بے پناہ مواقع میسر آئیں گے انہوں نے ایسوسی ایشن کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔