سندھ ہائی کورٹ نے حکم عدولی پر وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

509

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ان لینڈ ریونیو افسر کو 7سال سے ترقی نہ دینے کے کیس میں مسلسل حکم عدولی پر سندھ ہائی کورٹ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ان لینڈ ریونیو افسر کو 7 سال سے ترقی نہ دینے کے کیس میں مسلسل حکم عدولی پر سندھ ہائی کورٹ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اسلام آباد میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو تعمیل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کے 50 ہزار کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  15 دسمبر 2020 سے سیکرٹری خزانہ سے وضاحت طلب کی جا رہی ہے، گزشتہ سماعت کی تنبہہ کے بعد بھی سیکرٹری خزانہ نے جواب جمع نہیں کرایا۔